حدثنا بشر بن خالد ، أخبرنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن سليمان ، عن سعد بن عبيدة ، عن أبي عبد الرحمن السلمي ، عن علي ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم. أنه كان في جنازة فأخذ عودا ينكت في الأرض فقال " ما منكم من أحد إلا وقد كتب مقعده من النار أو من الجنة ". قالوا يا رسول الله أفلا نتكل قال " اعملوا فكل ميسر { فأما من أعطى واتقى * وصدق بالحسنى} الآية. قال شعبة وحدثني به منصور فلم أنكره من حديث سليمان".
ہم سے بشر بنخالد نے بیان کیا ، کہا ہم کو محمد بن جعفر نے خبر دی ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے سلیمان اعمش نے ، ان سے سعد بن عبیدہ نے ، ان سے ابوعبدالرحمن سلمی نے اور ان سے حضرت علی رضیاللہعنہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازہ میں تھے ، آپ نے ایک لکڑی اٹھائی اور اس سے زمین کریدتے ہوئے فرمایا کہ تم میں کوئی شخص ایسانہیں جس کا جنت یا دوزخ کا ٹھکانا لکھا نہ جا چکا ہو ۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا پھر ہم اسی پر بھروسہ نہ کر لیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عمل کرتے رہو کہ ہر شخص کو توفیق دی گئی ہے ( انہیں اعمال کی جن کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے ) ” سو جس نے دیا اور اللہ سے ڈرا اور اچھی بات کو سچا سمجھا “ آخر آیت تک ۔ شعبہ نے بیان کیا کہ مجھ سے یہ حدیث منصور بن معتمر نے بھی بیان کی اور انہوں نے بھی سلیمان اعمش سے اسی کے موافق بیان کی ، اس میں کوئی خلاف نہیں کیا ۔
No comments:
Post a Comment