حدثنا عمر بن حفص ، حدثنا أبي ، حدثنا الأعمش ، حدثني إبراهيم ، عن الأسود ، عن عبد الله ، قال بينما نحن مع النبي صلى الله عليه وسلم في غار إذ نزلت عليه والمرسلات ، فإنه ليتلوها وإني لأتلقاها من فيه وإن فاه لرطب بها ، إذ وثبت علينا حية فقال النبي صلى الله عليه وسلم " اقتلوها ". فابتدرناها فذهبت فقال النبي صلى الله عليه وسلم " وقيت شركم ، كما وقيتم شرها ". قال عمر حفظته من أبي في غار بمنى.
ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا ، کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا ، کہا مجھ سے ابراہیم نے بیان کیا ، ان سے اسود نے اور ان سے حضرت عبداللہبنمسعود رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں تھے کہ آنحضرت پر سورۃ ” والمر سلات “ نازل ہوئی ، پھر آنحضرت نے اس کی تلاوت کی اور میں نے اسے آپ ہی کے منہ سے یاد کر لیا ۔ وحی سے آپ کی منہ کی تازگی اس وقت بھی باقی تھی کہ اتنے میں غار کی طرف ایک سانپ لپکا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے مار ڈالو ۔ ہم اس کی طرف بڑھے لیکن وہ بھاگ گیا ۔ آنحضرت نے اس پر فرمایا کہ وہ بھی تمہارے شر سے اس طرح بچ نکلا جیسا کہ تم اس کے شر سے بچ گئے ۔ عمر بن حفص نے کہا مجھے یہ حدیث یاد ہے ، میں نے اپنے والد سے سنی تھی ، انہوں نے اتنا اور بڑھایا تھا کہ وہ غار منیٰ میں تھا ۔
No comments:
Post a Comment