حدثني محمود ، حدثنا عبيد الله ، عن إسرائيل ، عن منصور ، عن إبراهيم ، عن علقمة ، عن عبد الله ـ رضى الله عنه ـ قال كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنزلت عليه والمرسلات ، وإنا لنتلقاها من فيه فخرجت حية ، فابتدرناها فسبقتنا فدخلت جحرها فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " وقيت شركم ، كما وقيتم شرها ".
ہم سے محمود نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبیداللہ نے بیان کیا ، ان سے اسرائیل نے ، ان سے منصور نے ، ان سے ابراہیم نے ، ان سے علقمہ نے اور ان سے حضرت عبداللہبنمسعود رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور آپ پر سورۃ ” والمرسلات “ نازل ہوئی تھی اور ہم اس کو آپ کے منہ سے سیکھ رہے تھے کہ اتنے میں ایک سانپ نکل آیا ۔ ہم لوگ اس کے مارنے کو بڑھے لیکن وہ بچ نکلا اور اپنے سوراخ میں گھس گیا ۔ اس پر آنحضرت نے فرمایا کہ وہ تمہارے شر سے بچ گیا اور تم اس کے شر سے بچ گئے ۔
No comments:
Post a Comment