Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4928

حدثنا عبيد الله بن موسى ،‏‏‏‏ عن إسرائيل ،‏‏‏‏ عن موسى بن أبي عائشة ،‏‏‏‏ أنه سأل سعيد بن جبير عن قوله تعالى ‏ {‏ لا تحرك به لسانك‏}‏ قال وقال ابن عباس كان يحرك شفتيه إذا أنزل عليه ،‏‏‏‏ فقيل له ‏ {‏ لا تحرك به لسانك‏}‏ ـ يخشى أن ينفلت منه ـ ‏ {‏ إن علينا جمعه وقرآنه‏}‏ أن نجمعه في صدرك ،‏‏‏‏ وقرآنه أن تقرأه ‏ {‏ فإذا قرأناه‏}‏ يقول أنزل عليه ‏ {‏ فاتبع قرآنه * ثم إن علينا بيانه‏}‏ أن نبينه على لسانك‏.‏
ہم سے عبداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسرائیل نے ، ان سے موسیٰ بن ابی عائشہ نے کہ
انہوں نے سعیدبنجبیر سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد لاتحرک بہ لسانک الایۃ یعنی آپ قرآن کو لینے کے لئے زبان نہ ہلایا کریں “ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابنعباس رضیاللہعنہما نے کہا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی تو آپ اپنے ہونٹ ہلایا کرتے تھے اس لئے آپ سے کہا گیا کہ لا تحرک بہ لسانک الخ یعنی وحی پر اپنی زبان نہ ہلایا کریں ، اس کا تمہارے دل میں جما دینا اور اس کا پڑھا دینا ہمارا کام ہے ۔ جب ہم اس کو پڑھ چکیں یعنی جبرائیل تجھ کو سنا چکیں تو جیسا جبرائیل نے پڑھ کر سنایا تو بھی اس طرح پڑھ ۔ پھر یہ بھی ہمارا ہی کام ہے کہ ہم تیری زبان سے اس کو پڑھوا دیں گے ۔

No comments:

Post a Comment