حدثنا الحميدي ، حدثنا سفيان ، حدثنا موسى بن أبي عائشة ـ وكان ثقة ـ عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ قال كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا نزل عليه الوحى حرك به لسانه ـ ووصف سفيان ـ يريد أن يحفظه فأنزل الله { لا تحرك به لسانك لتعجل به}
ہم سے حمیدی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے موسیٰ بن ابی عائشہ نے بیان کیا اور موسیٰ ثقہ تھے ، انہوں نے سعیدبنجبیر سے اور ان سے حضرت ابنعباس رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ اس پر اپنی زبان ہلایا کرتے تھے ۔ سفیان نے کہا کہ اس ہلانے سے آپ کا مقصد وحی کو یاد کرنا ہوتا تھا ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ، آپ جلدی جلدی لینے کے لئے اس پر زبان نہ ہلایا کریں ، اس کا جمع کر دینا اور اس کا پڑھوا دینا ، یہ ہر دو کام تو ہمارے ذمہ ہیں ۔
No comments:
Post a Comment