حدثنا إبراهيم بن موسى ، أخبرنا هشام ، عن ابن جريج ، قال أخبرني عبيد الله بن عمر ، عن نافع يعني ، عن ابن عمر ، عن عمر بن الخطاب ، رضى الله عنه قال كان فرض للمهاجرين الأولين أربعة آلاف في أربعة ، وفرض لابن عمر ثلاثة آلاف وخمسمائة فقيل له هو من المهاجرين ، فلم نقصته من أربعة آلاف فقال إنما هاجر به أبواه. يقول ليس هو كمن هاجر بنفسه.
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشام نے خبر دی ، ان سے ابنجریج نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے عبیداللہ بنعمر نے خبر دی ، انہیں نافع نے یعنی ابنعمر رضیاللہعنہما سے اور وہ عمر بنخطاب رضیاللہعنہ سے ، فرمایا
آپ نے تمام مہاجرین اولین کا وظیفہ ( اپنے عہد خلافت میں ) چار چار ہزار چار چار قسطوں میں مقرر کر دیا تھا ، لیکن عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما کا وظیفہ چار قسطوں میں ساڑھے تین ہزار تھا اس پر ان سے پوچھا گیا کہ عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما بھی مہاجرین میں سے ہیں ۔ پھر آپ انہیں چار ہزار سے کم کیوں دیتے ہیں ؟ تو حضرت عمر رضیاللہعنہ نے کہا کہ انہیں ان کے والدین ہجرت کر کے یہاں لائے تھے ۔ اس لئے وہ ان مہاجرین کے برابر نہیں ہو سکتے جنہوں نے خود ہجرت کی تھی ۔
No comments:
Post a Comment