حدثني زكرياء بن يحيى ، حدثنا ابن نمير ، قال هشام فأخبرني أبي ، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ أن سعدا ، قال اللهم إنك تعلم أنه ليس أحد أحب إلى أن أجاهدهم فيك من قوم كذبوا رسولك صلى الله عليه وسلم وأخرجوه ، اللهم فإني أظن أنك قد وضعت الحرب بيننا وبينهم. وقال أبان بن يزيد حدثنا هشام عن أبيه أخبرتني عائشة من قوم كذبوا نبيك وأخرجوه من قريش.
مجھ سے زکریابن یحییٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا ، کہا کہ ہشام نے بیان کیا کہ انہیں ان کے والد نے خبر دی اور انہیں عائشہ رضیاللہعنہا نے کہ سعدبنمعاذ رضیاللہعنہ نے کہا کہ
اے اللہ ! تو جانتا ہے کہ اس سے زیادہ مجھے اور کوئی چیز پسندیدہ نہیں کہ تیرے راستے میں ، میں اس قوم سے جہاد کروں جس نے تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کی اور انہیں ( ان کے وطن مکہ سے ) نکالا اے اللہ ! لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تو نے ہمارے اور ان کے درمیان لڑائی کا سلسلہ ختم کر دیا ہے ۔ اور ابان بنیزید نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے اور انہیں حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے خبر دی کہ ( یہ الفاظ سعد رضیاللہعنہ فرماتے تھے ) من قوم کذبوا نبیک اخرجوہ من قریش ۔ یعنی جنہوں نے تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جھٹلایا ۔ باہر نکال دیا ۔ اس سے قریش کے کافر مراد ہیں ۔
No comments:
Post a Comment