حدثنا معلى ، حدثنا وهيب ، عن هشام بن عروة ، عن أبيه ، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لها " أريتك في المنام مرتين ، أرى أنك في سرقة من حرير ويقول هذه امرأتك فاكشف عنها فإذا هي أنت فأقول إن يك هذا من عند الله يمضه ".
ہم سے معلی نے بیان کیا ، کہا ہم سے وہیب بنخالد نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم مجھے دو مرتبہ خواب میں دکھائی گئی ہو ۔ میں نے دیکھا کہ تم ایک ریشمی کپڑے میں لپٹی ہوئی ہو اور کہا جا رہا ہے کہ یہ آپ کی بیوی ہیں ، ان کا چہرہ کھولئے ۔ میں نے چہرہ کھول کردیکھا تو تم تھیں ، میں نے سوچا کہ اگر یہ خواب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے تو وہ خود اس کو پورا فرمائے گا ۔
No comments:
Post a Comment