حدثنا عبد الله بن يوسف ، حدثنا الليث ، حدثنا ابن الهاد ، عن عبد الله بن خباب ، عن أبي سعيد الخدري ـ رضى الله عنه ـ أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم وذكر عنده عمه فقال " لعله تنفعه شفاعتي يوم القيامة ، فيجعل في ضحضاح من النار ، يبلغ كعبيه ، يغلي منه دماغه ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیثبنسعد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یزید بنعبداللہ ابن الہاد نے ، ان سے عبداللہ بن خباب نے اور ان سے ابوسعیدخدری رضیاللہعنہ نے کہ
انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کا ذکر ہو رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شاید قیامت کے دن انہیں میری شفاعت کام آ جائے اور انہیں صرف ٹخنوں تک جہنم میں رکھا جائے جس سے ان کا دماغ کھولے گا ۔
No comments:
Post a Comment