حدثنا مسدد ، قال حدثنا حماد ، عن ثابت ، عن أنس ، أن النبي صلى الله عليه وسلم دعا بإناء من ماء ، فأتي بقدح رحراح فيه شىء من ماء ، فوضع أصابعه فيه. قال أنس فجعلت أنظر إلى الماء ينبع من بين أصابعه ، قال أنس فحزرت من توضأ ما بين السبعين إلى الثمانين.
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد نے ، وہ ثابت سے ، وہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک برتن طلب فرمایا ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک چوڑے منہ کا پیالہ لایا گیا جس میں کچھ تھوڑا پانی تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس میں ڈال دیں ۔ انس کہتے ہیں کہ میں پانی کی طرف دیکھنے لگا ۔ پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے پھوٹ رہا تھا ۔ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس ( ایک پیالہ ) پانی سے جن لوگوں نے وضو کیا ، وہ ستر ( 70 ) سے اسی ( 80 ) تک تھے ۔
No comments:
Post a Comment