حدثنا أحمد بن يونس ، قال حدثنا عبد العزيز بن أبي سلمة ، قال حدثنا عمرو بن يحيى ، عن أبيه ، عن عبد الله بن زيد ، قال أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخرجنا له ماء في تور من صفر فتوضأ ، فغسل وجهه ثلاثا ويديه مرتين مرتين ، ومسح برأسه فأقبل به وأدبر ، وغسل رجليه.
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے عبدالعزیز بن ابی سلمہ نے بیان کیا ، ان سے عمرو بن یحییٰ نے اپنے باپ کے واسطے سے بیان کیا ، وہ عبداللہ بن زید سے نقل کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( ہمارے گھر ) تشریف لائے ، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تانبے کے برتن میں پانی نکالا ۔ ( اس سے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا ۔ تین بار چہرہ دھویا ، دو دو بار ہاتھ دھوئے اور سر کا مسح کیا ۔ ( اس طرح کہ ) پہلے آگے کی طرف ( ہاتھ ) لائے ۔ پھر پیچھے کی جانب لے گئے اور پیر دھوئے ۔
No comments:
Post a Comment