حدثنا عمرو بن علي ، قال حدثنا عبد الوهاب ، قال سمعت يحيى بن سعيد ، قال أخبرني سعد بن إبراهيم ، أن نافع بن جبير بن مطعم ، أخبره أنه ، سمع عروة بن المغيرة بن شعبة ، يحدث عن المغيرة بن شعبة ، أنه كان مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر ، وأنه ذهب لحاجة له ، وأن مغيرة جعل يصب الماء عليه ، وهو يتوضأ ، فغسل وجهه ويديه ومسح برأسه ومسح على الخفين.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے عبدالوہاب نے بیان کیا ، انھوں نے کہا میں نے یحییٰ بن سعید سے سنا ، انھوں نے کہا مجھے سعد بن ابراہیم نے نافع بن جبیر بن مطعم سے بتلایا ۔ انھوں نے عروہ بن مغیرہ بن شعبہ سے سنا ، وہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ
وہ ایک سفر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ۔ ( وہاں ) آپ رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے ( جب آپ واپس آئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو شروع کیا ) تو مغیرہ بن شعبہ آپ کے ( اعضاء وضو ) پر پانی ڈالنے لگے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کر رہے تھے آپ نے اپنے منہ اور ہاتھوں کو دھویا ، سر کا مسح کیا اور موزوں پر مسح کیا ۔
No comments:
Post a Comment