سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نجران کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ ! ہمارے پاس ایک امانتدار شخص کو بھیجئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں ضرور تمہارے پاس ایک امانتدار شخص کو بھیجتا ہوں بیشک وہ امانتدار ہے ، بیشک وہ امانتدار ہے ۔ راوی نے کہا کہ لوگ منتظر رہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس کو بھیجتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح کو بھیجا ۔
No comments:
Post a Comment