سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم چھ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ۔ مشرکوں نے کہا کہ آپ ان لوگوں کو اپنے پاس سے ہانک دیجئیے ، یہ ہم پر جرات نہ کریں گے ۔ ان لوگوں میں میں تھا ، ابن مسعود تھے اور ایک شخص ہذیل کا تھا اور بلال اور دو شخص اور تھے جن کا نام میں نہیں لیتا ۔ آپ کے دل جو اللہ نے چاہا وہ آیا ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دل ہی دل میں باتیں کیں ، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری کہ ” مت بھگا ان لوگوں کو جو اپنے رب کو صبح اور شام کو پکارتے ہیں اور اس کی رضامندی چاہتے ہیں “ ( الانعام : 52 ) ۔
No comments:
Post a Comment