حدثنا عبدان ، أخبرنا أبي ، عن شعبة ، عن عمرو بن مرة ، عن سالم بن أبي الجعد ، عن أنس بن مالك ، أن رجلا ، سأل النبي صلى الله عليه وسلم متى الساعة يا رسول الله قال " ما أعددت لها ". قال ما أعددت لها من كثير صلاة ولا صوم ولا صدقة ، ولكني أحب الله ورسوله. قال " أنت مع من أحببت ".
ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہمارے والد عثمان مروزی نے خبر دی ، انہیں شعبہ نے ، انہیں عمرو بن مرہ نے ، انہیں سالمبنابیالجعد نے اور انہیں حضرت انس بنمالک رضیاللہعنہ نے کہ
ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ، یا رسول اللہ ! قیامت کب قائم ہو گی ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا تم نے اس کے لئے کیا تیاری کی ہے ؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے اس کے لئے بہت ساری نمازیں ، روزے اور صدقے نہیں تیار کر رکھے ہیں ، لیکن میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کے ساتھ ہو جس سے تم محبت رکھتے ہو ۔
No comments:
Post a Comment