حدثنا سليمان بن عبد الرحمن ، حدثنا الوليد ، حدثنا أبو عمرو الأوزاعي ، قال حدثني ابن شهاب الزهري ، عن عطاء بن يزيد الليثي ، عن أبي سعيد الخدري ـ رضى الله عنه أن أعرابيا قال يا رسول الله أخبرني عن الهجرة. فقال " ويحك إن شأن الهجرة شديد ، فهل لك من إبل ". قال نعم. قال " فهل تؤدي صدقتها ". قال نعم. قال " فاعمل من وراء البحار ، فإن الله لن يترك من عملك شيئا ".
ہم سے سلیمان بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ولید نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابوعمرو اوزاعی نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابنشہاب زہری نے بیان کیا ، ان سے عطاء بنیزید لیثی نے اور ان سے ابوسعیدخدری نے کہ
ایک دیہاتی نے کہا ، یا رسول اللہ ! ہجرت کے بارے میں مجھے کچھ بتائیے ( اس کی نیت ہجرت کی تھی ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، تجھ پر افسوس ! ہجرت کو تو نے کیا سمجھا ہے یہ بہت مشکل ہے ۔ تمہارے پاس کچھ اونٹ ہیں ۔ انہوں نے عرض کیا کہ جی ہاں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا تم ان کی زکوٰۃ ادا کرتے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا کہ جی ہاں ۔ فرمایا کہ پھر سات سمندر پار عمل کرتے رہو ۔ اللہ تمہارے کسی عمل کے ثواب کوضائع نہ کرے گا ۔
No comments:
Post a Comment