حدثنا مسدد ، حدثنا حماد ، عن ثابت البناني ، عن أنس بن مالك ، . وأيوب عن أبي قلابة ، عن أنس بن مالك ، قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر ، وكان معه غلام له أسود ، يقال له أنجشة ، يحدو ، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم " ويحك يا أنجشة رويدك بالقوارير ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بنزید نے بیان کیا ، ان سے ثابت بنانی نے اور ان سے انس بنمالک رضیاللہعنہ نے ( دوسری سند ) اور اس حدیث کو حماد نے ایوبسختیانی سے اور ایوب نے ابوقلابہ سے روایت کیا اور ان سے حضرت انس بنمالک رضیاللہعنہ نے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے اور آپ کے ساتھ آپ کا ایک حبشی غلام تھا ۔ ان کا نام انجشہ تھا وہ حدی پڑھ رہا تھا ۔ ( جس کی وجہ سے سواری تیز چلنے لگی ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، افسوس ( ویحک ) اے انجشہ شیشوں کے ساتھ آہستہ آہستہ چل ۔
No comments:
Post a Comment