حدثنا قتيبة بن سعيد ، عن مالك ، عن أبي الزناد ، عن الأعرج ، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى رجلا يسوق بدنة فقال له " اركبها ". قال يا رسول الله إنها بدنة. قال " اركبها ويلك ". في الثانية أو في الثالثة.
مجھ سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، وہ اماممالک سے روایت کرتے ہیں ، وہ ابوالزناد سے ، وہ اعرج سے ، وہ حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کودیکھا کہ قربانی کا اونٹ ہنکا ئے جا رہا ہے ۔ آپ نے اس سے کہا کہ تو اس پر سوار ہو جا ۔ اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! یہ تو قربانی کا اونٹ ہے ۔ آپ نے دوسری بار یا تیسری بار فرمایا کہ تیری خرابی ہو ، تو سوار ہو جا ۔
No comments:
Post a Comment