حدثنا أبو اليمان ، أخبرنا شعيب ، عن الزهري ، . وحدثنا إسماعيل ، قال حدثني أخي ، عن سليمان ، عن محمد بن أبي عتيق ، عن ابن شهاب ، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف ، أنه سمع حسان بن ثابت الأنصاري ، يستشهد أبا هريرة فيقول يا أبا هريرة نشدتك بالله هل سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول " يا حسان أجب عن رسول الله ، اللهم أيده بروح القدس ". قال أبو هريرة نعم.
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، ان سے زہری نے ( دوسری سند ) امامبخاری نے کہا اور ہم سے اسماعیلبنابیاویس نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے میرے بھائی عبدالحمید نے بیان کیا ، ان سے سلیمان نے ، ان سے محمد بن ابی عتیق نے ، ان سے ابنشہاب نے ، ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف نے ، انہوں نے حسان بن ثابت انصاری رضیاللہعنہ سے سنا ، وہ حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ کو گواہ بنا کر کہہ رہے تھے کہ
اے ابوہریرہ ! میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں ، کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے حسان ! اللہ کے رسول کی طرف سے مشرکوں کوجواب دو ، اے اللہ ! روح القدس کے ذریعہ ان کی مدد کر ۔ حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے کہا کہ ہاں ۔
No comments:
Post a Comment