حدثنا مسدد ، حدثنا إسماعيل ، حدثنا أيوب ، عن أبي قلابة ، عن أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ قال أتى النبي صلى الله عليه وسلم على بعض نسائه ومعهن أم سليم فقال " ويحك يا أنجشة ، رويدك سوقا بالقوارير ". قال أبو قلابة فتكلم النبي صلى الله عليه وسلم بكلمة ، لو تكلم بعضكم لعبتموها عليه قوله " سوقك بالقوارير ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ایوبسختیانی نے بیان کیا ، ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے انس بنمالک رضیاللہعنہ نے بیان کیاکہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( ایک سفر میں کے موقع پر ) اپنی عورتوں کے پاس آئے جو اونٹوں پر سوار جا رہی تھیں ، ان کے ساتھ امسلیم رضیاللہعنہا انس کی والدہ بھی تھیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، افسوس ، انجشہ ! شیشوں کو آہستگی سے لے چل ۔ ابوقلابہ نے کہا کہ آنحضرت نے عورتوں سے متعلق ایسے الفاظ کا استعمال فرمایا کہ اگر تم میں کوئی شخص استعمال کرے تو تم اس پر عیب جوئی کرو ۔ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد کہ شیشوں کو نرمی سے لے چل ۔
No comments:
Post a Comment