حدثنا عبد الله بن يوسف ، أخبرنا مالك ، عن ابن شهاب ، عن سعيد بن المسيب ، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " ليس الشديد بالصرعة ، إنما الشديد الذي يملك نفسه عند الغضب ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو اماممالک نے خبر دی ، انہیں ابنشہاب نے ، انہیں سعیدبنمسیب نے اور انہیں حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلوان وہ نہیں ہے جو کشتی لڑنے میں غالب ہو جائے بلکہ اصلی پہلوان تو وہ ہے جو غصہ کی حالت میں اپنے آپ پر قابو پائے ۔ بے قابو نہ ہو جائے ۔
No comments:
Post a Comment