حدثنا قتيبة ، حدثنا ليث ، عن نافع ، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما أنه أدرك عمر بن الخطاب في ركب وهو يحلف بأبيه ، فناداهم رسول الله صلى الله عليه وسلم " ألا إن الله ينهاكم أن تحلفوا بآبائكم ، فمن كان حالفا فليحلف بالله ، وإلا فليصمت ".
ہم سے قتیبہ بن سعیدنے بیان کیا ، کہا ہم سے لیثبنسعد نے بیان کیا ، ان سے نافع نے ، ان سے ابنعمر رضیاللہعنہما نے کہ
وہ حضرت عمر بنخطاب رضیاللہعنہ کے پاس پہنچے جو چند سواروں کے ساتھ تھے ، اس وقت حضرت عمر رضیاللہعنہ اپنے والد کی قسم کھا رہے تھے ۔ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکار کر کہا ، خبردار ! یقیناً اللہ پاک تمہیں منع کرتا ہے کہ تم اپنے باپ دادوں کی قسم کھاؤ ، پس اگر کسی کو قسم ہی کھا نی ہے تو اللہ کی قسم کھائے ، ورنہ چپ رہے ۔
No comments:
Post a Comment