حدثني إسحاق ، أخبرنا أبو المغيرة ، حدثنا الأوزاعي ، حدثنا الزهري ، عن حميد ، عن أبي هريرة ، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " من حلف منكم فقال في حلفه باللات والعزى. فليقل لا إله إلا الله. ومن قال لصاحبه تعال أقامرك ، فليتصدق ".
مجھ سے اسحاقبنراہویہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ابو المغیرہ نے خبر دی ، کہا ہم سے امام اوزاعی نے بیان کیا انہوں نے کہا ہم سے زہری نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف نے ، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ سے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے جس نے لات عزیٰ کی ( یا دوسرے بتوں کی ) قسم کھائی تو اسے لاالہٰالااللہ پڑھنا چاہیئے اور جس نے اپنے ساتھی سے کہا کہ آؤ جوا کھیلیں تو اسے بطور کفارہ صدقہ دینا چاہیئے ۔
No comments:
Post a Comment