Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6101

حدثنا عمر بن حفص ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا أبي ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا الأعمش ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا مسلم ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن مسروق ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قالت عائشة صنع النبي صلى الله عليه وسلم شيئا فرخص فيه فتنزه عنه قوم فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم فخطب فحمد الله ثم قال ‏"‏ ما بال أقوام يتنزهون عن الشىء أصنعه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فوالله إني لأعلمهم بالله وأشدهم له خشية ‏"‏‏.‏
ہم سے عمرو بن حفص بن غیاث نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمارے والد نے بیان کیا ، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا ، کہا ہم سے مسلم نے بیان کیا ، ان سے مسروق نے بیان کیا اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیاکہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کام کیا اور لوگوں کو بھی اس کی اجازت دے دی لیکن کچھ لوگوں نے اس کا نہ کرنا اچھا جانا ۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ نے خطبہ دیا اور اللہ کی حمد کے بعد فرمایا ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے جو اس کام سے پرہیز کرتے ہیں ، جو میں کرتا ہوں ، اللہ کی قسم میں اللہ کو ان سب سے زیادہ جانتا ہوں اور ان سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں ۔

No comments:

Post a Comment