حدثنا ابن سلام ، حدثنا إسماعيل بن جعفر ، عن أبي سهيل ، نافع بن مالك بن أبي عامر عن أبيه ، عن أبي هريرة ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " آية المنافق ثلاث إذا حدث كذب ، وإذا وعد أخلف ، وإذا اؤتمن خان ".
ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا ، ان سے ابی سہیل نافع بنمالک بن ابی عامر نے ، ان سے ان کے والد مالک بن ابی عامر نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا منافق کی تین نشانیاں ہیں ، جب بولتا ہے جھوٹ بولتا ہے ، جب وعدہ کرتا ہے خلاف کرتا ہے اور جب اسے امین بنایا جاتا ہے تو خیانت کرتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment