حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا يحيى ، عن هشام ، قال أخبرني أبي ، عن زينب بنت أم سلمة ، عن أم سلمة ، أن أم سليم ، قالت يا رسول الله إن الله لا يستحي من الحق ، هل على المرأة غسل إذا احتلمت قال " نعم إذا رأت الماء ". فضحكت أم سلمة فقالت أتحتلم المرأة فقال النبي صلى الله عليه وسلم " فبم شبه الولد ".
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا ، انہیں ان کے والد نے خبر دی ، انہیں زینب بنت امسلمہ رضیاللہعنہما نے ، انہیں امسلمہ رضیاللہعنہا نے کہ
امسلیم رضیاللہعنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اللہ حق سے نہیں شرماتا ، کیا عورت کو جب احتلام ہو تو اس پر غسل واجب ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں جب عورت پانی دیکھے ( تو اس پر غسل واجب ہے ) اس پر امسلمہ رضیاللہعنہا ہنسیں اور عرض کیا ، کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر بچہ کی صورت ماں سے کیوں ملتی ہے ۔
No comments:
Post a Comment