حدثنا ابن نمير ، حدثنا ابن إدريس ، عن إسماعيل ، عن قيس ، عن جرير ، قال ما حجبني النبي صلى الله عليه وسلم منذ أسلمت ، ولا رآني إلا تبسم في وجهي.
ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابن ادریس نے بیان کیا ، ان سے اسماعیل نے ، ان سے قیس نے اور ان سے حضرت جریر رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
جب سے میں نے اسلام قبول کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اپنے پاس آنے سے ) کبھی نہیں روکا اور جب بھی آپ نے مجھے دیکھا تو مسکرائے ۔
No comments:
Post a Comment